سپریم کورٹ ، عمران قادری کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ ، عمران قادری کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )آئین کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان، شیخ رشید، چودھری برادران اور طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔مقامی شہری ایم ایچ مجاہد نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، مسلم لیگ (ق) کی قیادت چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین، عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ سیاست دان پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دے کر غیر آئینی مطالبات کر رہے ہیں جبکہ انکے دھرنوں کی وجہ سے بنیادی انسانی حقوق بھی معطل ہو چکے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان، شیخ رشید، چودھری برادران اور طاہر القادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے اور چاروں اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 17کے سیکشن2کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -