غازی تربیلا ،مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

غازی تربیلا ،مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق
 غازی تربیلا ،مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) غازی تربیلا میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دوبچیاں جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق غازی تربیلہ اور گردونواح میں گزشتہ رات تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث کھلا بٹ ٹاﺅن شپ میں مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق اور دوا فراد زخمی ہوگئے جن میں ماں اور اسکی 4 ماہ کی بچی اور 3 سالہ بچی جاں بحق اور باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید :

صوابی -