غزہ پر صہیونی حملے جاری،مزید4فلسطینی شہید

غزہ پر صہیونی حملے جاری،مزید4فلسطینی شہید
غزہ پر صہیونی حملے جاری،مزید4فلسطینی شہید

  

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک ) غزہ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید چار افراد شہید اور چالیس زخمی ہوگئے، حماس کی جوابی کارروائی میں چار سالہ اسرائیلی بچہ ہلاک ہوگیا اور تین افراد زخمی ہوئے، فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جب تک غزہ محاصرہ ختم نہیں ہوتا جنگ بندی نہیں ہوگی۔غزہ میڈیکل حکام کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، دس بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں، اسرائیلی ایف 16 نے غزہ میں پچیس مقامات کو نشانہ بنایا، صبرہ میں ایک مکان تباہ کیا گیا۔حماس کی طرف سے جوابی شیلنگ سے اشدود میں ایک مکان کے باہر کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں چار سالہ بچہ ہلاک ہوگیا، غزہ سے اسرائیل پر 80 راکٹ فائر کیے گئے، اشدود، بیرشیبا اور سدروت میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اشکول میں بھی ایک اسرائیلی شہری حماس کے مارٹر حملے میں شدید زخمی ہوا۔دوسری طرف جرمنی فرانس اور برطانیہ جنگ بندی ممکن بنانے کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد پرکام کررہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -