کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات، بھارتی عدالت کا پاکستانی ہائی کمشنر کے خلاف بغاوت کی شکایت درج کرنے کا حکم

کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات، بھارتی عدالت کا پاکستانی ہائی کمشنر کے خلاف بغاوت ...
کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات، بھارتی عدالت کا پاکستانی ہائی کمشنر کے خلاف بغاوت کی شکایت درج کرنے کا حکم

  

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات کے ”جرم“ اوربھارتی سرکارکی حکم عدولی کے الزام میں مقامی عدالت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کیخلاف بغاوت کی شکایت درج کرنے کا حکم دے دیا اور شہادتیں ریکارڈ کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی وکیل سشیل کمار نے جوڈیشل مجسٹریٹ (دوم) ڈسٹرکٹ کورٹ الٰہ آباد میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کیخلاف دائردرخواست میں موقف اپنایاکہ بھارتی حکومت کے منع کئے جانے کے باوجود پاکستانی ہائی کمشنر نے حریت پسند کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات کرکے بغاوت کی ہے، یہ بغاوت کا معاملہ اور ملک کے خلاف سازش ہے، دونوں کو طلب کرکے سزا دی جائے۔

 ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج نیلما سنگھ نے درخواست منظور کرتے ہوئے شکایت درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہادتیں ریکارڈ کرنے کے لئے 5 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی تاہم شکایت پر پہلے بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -