حکومت ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک دکھاوے کیلئے مذاکرات نہ کریں: الطاف حسین

حکومت ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک دکھاوے کیلئے مذاکرات نہ کریں: الطاف حسین
حکومت ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک دکھاوے کیلئے مذاکرات نہ کریں: الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنما صرف دکھاوے کے لئے مذاکرات نہ کریں بلکہ اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک وہ بات چیت کے ذریعہ کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے۔لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنماﺅں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا وہ صرف دکھاوے یا فوٹو سیشن کےلئے مذاکرات نہ کریں بلکہ مذاکرات کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے کےلئے خود کو وقت کی قید سے آزاد کرکے اس وقت تک مذاکرات کےلئے بیٹھے رہیں جب تک کہ وہ بات چیت کے ذریعہ کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والوں کے مابین نتیجہ خیز اور کامیاب مذاکرات نہ ہونے کے سبب جہاں ملک اور اسلام آباد بے شمار نقصانات کے بوجھ تلے دبتا چلا جارہا ہے وہیں شہر کو وبائی امراض کے خطرے سے بھی خالی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے لہذاوہ حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ باہمی بات چیت کے ذریعہ صفائی ستھرائی کا انتظام بہترین بنائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -