دو نئے ایلویٹ ہیلی کاپٹرزپاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل

دو نئے ایلویٹ ہیلی کاپٹرزپاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل
دو نئے ایلویٹ ہیلی کاپٹرزپاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ نے اپنے فضائی بیڑے کو مزید موثر بنانے کے لیے دو نئے ایلویٹ ہیلی کاپٹرز فلیٹ میں شامل کر لئے ہیں، اس سلسلے کی ایک خصوصی تقریب نیول ایوی ایشن بیس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ تھے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ نیول ایوی ایشن نے ایک طویل سفر طے کرتے ہوئے فلیٹ کا ایک انتہائی مستحکم اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل نظام تیار کر لیا ہے، ہمارے خطے کی موجودہ سیاسی و جغرافیائی اور بحری صورتحال بہت نازک اور پیچیدہ ہے جو اس بات کی متقاضی ہے کہ پاک بحریہ روایتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کےساتھ ساتھ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کےلئے بھی بھر پور کردار ادا کرے۔ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ وطن عزیز کے دفاع کےلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے،ہم سمندروں کی حفاطت کا اپنا فریضہ بھرپور طور پر ادا کر رہے ہیں،پاک بحریہ کے بیڑے میں 2 ہیلی کاپٹر شامل ہونے سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔

مزید :

اسلام آباد -