لاہور کی بٹ برادری عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی

لاہور کی بٹ برادری عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی
لاہور کی بٹ برادری عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی

  

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور کی بٹ برادری نے عمران خان کو 24گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی تو وہ 30لاکھ بٹ برادری کے ہمراہ ا سلام آباد میں تحریک انصاف کا دما دم مست قلندر کریں گے۔صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران مال روڈ ٹریڈرز ونگ کے صدر سہیل بٹ، سیکرٹری التمش نیٹو بٹ اور طارق بٹ نے کہاکہ بٹ برادری کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، عمران خان ہماری برادری پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور سکولوں میں ہمارے بچوں کو ”بدمعاش بٹ“ کے القاب سے پکارا جا رہا ہے لہذا عمران خان معافی مانگیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ وہ بٹوں کو نہ للکاریں ورنہ وہ ان کے سارے وٹ نکال دیںگے،وہ ممی ڈیڈی بٹ نہیں ہیں ، ان سے پیار سے بات کرو تووہ عمران خان کو وزیراعظم بھی بنا سکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بٹ برادری سے غلط میچ ڈال لیا ہے ، اگر وہ غلط امپائرنگ سے آﺅٹ ہو گئے ہیں تو اس میں انہیں نہ گھسیٹیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سہیل محمود بٹ کی قیادت میں بٹ برداری کے افراد نے طاہر القادری،عمران خان،شیخ رشید سمیت دیگر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور بٹ برادری پر تنقید کرنیوالوں کے گھروں کے گھیراﺅ کی دھمکی دی۔ شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ پکڑ ہوئے تھے جن پر طاہر القادری،عمران خان،شیخ رشید اور تحر یک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزید :

لاہور -