آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  

ہمبنٹوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر 1996 ءمیں کینیا کےخلاف ون ڈے ڈیبیو کرنےوالے شاہد آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بوم بوم کے نام سے جانےوالے جارح مزاج آل راﺅنڈر نے یہ اعزاز سری لنکا کےخلاف جاری سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا، آفریدی اب تک 379 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں 7619رنز بنارکھے ہیں ، اس فارمیٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 378وکٹیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان انضمام الحق کو حاصل تھا جن کے میچز کی تعداد 378 ہے۔ شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے بعد تیسرا نمبر وسیم اکرم کا ہے جن کے میچز کی تعداد356 ہے جبکہ موجودہ ٹیم میں یونس خان 254 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -