پی ٹی آئی ، پی اے ٹی کے دھرنوں کے ”ہمدرد“ سرکاری افسر کھڈے لائن لگانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی ، پی اے ٹی کے دھرنوں کے ”ہمدرد“ سرکاری افسر کھڈے لائن لگانے کا ...
پی ٹی آئی ، پی اے ٹی کے دھرنوں کے ”ہمدرد“ سرکاری افسر کھڈے لائن لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے پولیس سمیت دیگر سرکاری افسروں کو کھڈے لائن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا،حکومت نے انکوائری شروع کردی ہے کہ کون کونسا افسر احتجاجی جماعتوں کی حمایت کرتا ہے؟۔تفصیلات کے مطابق مختلف اداروں نے حکومت کو رپورٹ دی کہ لاہور سے اسلام آباد تک تحریک انصاف و عوامی تحریک کے مارچز اور دھرنوں میں پولیس سمیت سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین کا اہم کردار رہا اور اسوقت بھی طاہرالقادری کے دھرنے میں 200 کے قریب سرکاری افسران شامل ہیں جو چھٹیاں لےکر احتجاج میں شرکت کررہے ہیں جبکہ متعدد سرکاری افسر اور انکی فیملیز تحریک انصاف کو سپورٹ کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے اہم حکومتی فیصلے اور حکومتی دستاویزات بھی ایسے ہی سرکاری افسروں کی بدولت تحریک انصاف اور عوامی تحریک تک پہنچتی ہیں۔ رپورٹ کے بعد حکومت نے پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین پر نظر رکھنا اور ان کی فہرستیں بنانا شرع کردیں جبکہ انکوائری کمیٹی ایسے اہلکاروں کیلئے ”ہمدرد“ کا لفظ استعمال کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق 2 ایس پیز، 13 انسپکٹرز، سپیشل برانچ، محکمہ داخلہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کچھ افسران کے نام ابتدائی لسٹ شامل ہیں اور انہیں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ہمدرد قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ق لیگ دور حکومت میں تعینات ہونیوالے بہت سے پولیس افسر بھی ان دونوں جماعتوں کے ”ہمدرد“ ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے بعد ایس ایس پی سمیت دیگر افسران کو بھی ہٹا یا جائےگا جبکہ کمشنر اسلام آباد بھی ہمدرد گنے جارہے ہیں، چند روز میں کئی پولیس افسروں کو او ایس ڈی بنانے اور بہت سوں کے تبادلوں کا امکان ہے ،حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جس افسر کی فیملی مظاہروں میں شریک ہے اسے بھی کھڈے لائن لگادیا جائے۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں اپنی مرضی کا آئی جی اور چیف سیکرٹری مقرر کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

مزید :

لاہور -