عمائمہ ملک وینا اور میرا سے اپنے موازنے پر نا راض ہوگئیں

عمائمہ ملک وینا اور میرا سے اپنے موازنے پر نا راض ہوگئیں
عمائمہ ملک وینا اور میرا سے اپنے موازنے پر نا راض ہوگئیں

  

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ عمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے بھارتی اداکار ہیں، عوام بے چینی سے عمران ہاشمی کی فلمیں ریلیز ہونےکا انتظار کرتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ ان کی فلم ”راجہ نٹورلال“ کا میوزک پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، پاکستانی شائقین کو فلم ریلیز ہونےکا شدت سے انتظار ہے۔ عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی نرم مزاج شخصیت کے مالک ہیں ،وہ بہت ذہین شخص ہیں اور کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب مجھے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی پیشکش ہوئی تو بہت خوفزدہ تھی کہ کس طرح سے بالی ووڈ کے ایک سپر سٹار کے ساتھ کام کروں گی لیکن عمران سے ملنے کے بعد میرا سارا خوف دور ہوگیا۔ عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم کے ذریعے ہر ہندوستانی کا دل جیتنا چاہتی ہیں، انہیں وینا ملک اور میرا سے نہ ملایا جائے، ان کے ساتھ اپنا موازنہ اچھا نہیں لگتا۔اداکارہ نے کہا کہ میں ہندوستان میں اچھا کام کرنے کی غرض سے آئی ہوں۔

مزید :

تفریح -