غیر معمولی نقل و حر کت ،سندھ سیکرٹریٹ میں مارشل لاءلگنے کی افواہو ں کی باز گشت

غیر معمولی نقل و حر کت ،سندھ سیکرٹریٹ میں مارشل لاءلگنے کی افواہو ں کی باز گشت
غیر معمولی نقل و حر کت ،سندھ سیکرٹریٹ میں مارشل لاءلگنے کی افواہو ں کی باز گشت

  

کراچی (ویب ڈیسک) فوجی اہل کاروں کی غیر معمولی نقل و حر کت کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں مارشل لاءلگنے کی افواہو ں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب نیول چیف ایڈ مرل آصف سندھیلہ کی آمد سے قبل پاک فوج کے جوانوں نے نہ صرف سویلین بلکہ افسران کی گاڑیوں کو بھی انہیں بتائے بغیر ہٹانا شروع کیا اور پولیس کے ساتھ ہی فوجی سیکیورٹی اہلکار بھی سیکرٹریٹ کے باہر تعینات ہوگئے جس کے بعد افسران نے آپس میں چہ مگوئیاں شروع کردیں کہ کہیں مارش لاءتو نہیں لگ گیا؟ یاد رہے کہ امیر البحر ایڈمرل آصف سندھیلہ محکمہ داخلہ میں اپنے دو اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کے سلسلے میں آئے تھے تاہم ان کی آمد کے سلسلے میں کیے گئے سیکیورٹی کے اقدامات کے بعد ملکی صورتحال کے پیش نظر مختلف قسم کی افواہیں اور چہ مگوئیاں سیکرٹریٹ میں گردش کرنے لگیں۔

مزید :

کراچی -