ٹارگٹ کلرز ایک مرتبہ پھر سرگرم ، چھ افرادجاں بحق

ٹارگٹ کلرز ایک مرتبہ پھر سرگرم ، چھ افرادجاں بحق
ٹارگٹ کلرز ایک مرتبہ پھر سرگرم ، چھ افرادجاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی دھرنوں کے دوران شہرقائد میں ٹارگٹ کلرایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں مختلف مقامات پر درگاہ کے گدی نشین سمیت 6افراد کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق ناصرچمپ کے قریب سیدنذرحسین شاہ نورانی کے مزار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مرنیوالوں میں درگاہ کا گدی نشین ذاکر حسین شاہ، متولی یونس اور نواز شامل ہیں جن کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اُدھر ڈرگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دوافرادجاں بحق ہوگئے جن کی شناخت آصف اور عاشق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ناظم آباد میٹرک بورڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی ابتدائی طورپر شناخت معلوم نہیں ہوسکی ۔

مزید :

کراچی -