آسٹریلیا میں مگر مچھ 57 سالہ شخص کو کھا گیا
سڈنی (فارن ڈیسک)دریائے ایڈیلیڈ کے کنارے بھورے سروالے بڑے مگرمچھ نے ایک شخص کو نگل لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی شہر ڈارون سے 60 کلومیٹر دور اس غیر معمولی مگر مچھ نے 57 سالہ شخص کو اس کی اہلیہ کے سامنے پانی کے اندر کھینچ لیا اور وہ کچھ نہ کرسکی،یہ منظر دیکھ کر مذکورہ شخص کی اہلیہ ہوش کھوبیٹھی جسے پیرامیڈکس نے طبی امداد باہم پہنچائی۔ اس موقع پر موجود سیاحت کے ایک ماہر کا کہنا تھا کہ ایسا مگر مچھ 10 لاکھ میں سے ایک ہوتا ہے جس نے مذکورہ شخص کو ماہی گیری کے لئے مقررہ لائن کو عبور کرنے پر اپنی گرفت میں لیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران رات گئے 4.5 میٹر لمبے اس مگر مچھ کو مار کو نعش برآمد کرلی۔ واضح رہے کہ دریائے ایڈیلیڈ سیاحوں کی محبوب ترین جگہ ہے جہاں وہ گوشت کا ٹکڑا دکھا کر مگر مچھوں کے کودنے کا لطف اٹھاتے ہیں۔