مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 9 تیار کرلی

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 9 تیار کرلی
مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 9 تیار کرلی

  

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کی جانب سے کمپیوٹر کو چلانے والا نظام ونڈوز 9 تیار کرلیاگ یا ہے جس کی تعارفی تقریب آئندہ ماہ ہوگی، وہ تمام فیچرز جو ونڈوز 8.1 کے اپڈیٹ میں آنا تھے اب انہیں اس نئی ونڈوز میں شامل کیا گیا ہے۔ ونڈوز 8 کے بعد مائیکرو سافٹ کی جانب سے ا علان کیا گیا تھا کہ اب کمپنی ہر سال نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا کرے گی،تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا اسے ونڈوز 9 کے نام سے پکارا جائے گایا اس کا کوئی اور نام ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس نئی ونڈوز کا کود نام تھریش ہولڈ رکھا گیا ہے اور اس مین نہ صرف سٹارٹ مینو کو شامل کیا گیا ہے بلکہ ونڈوز کے میٹروانٹرفیس میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایک بڑی تبدیلی کے طور پر چار مزبار کو بھی ختم کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ ایک بار پھر ونڈوز کے روایتی مینوز نے لے لی۔ مائیکرو سافٹ 30 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ نئی ونڈوز متعارف کرئے گی، تاہم اسے لانچ اگلے چھ ماہ یا ایک سال کے اندر کیا جائے گا۔ آئندہ ماہ ہونے والی تعارفی تقریب کا اصل مقصد ڈویلپرز کو ونڈوز کے نئے ورژن کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -