اورکزئی ایجنسی : امن لشکر سے جھڑپ میں 5شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی : امن لشکر سے جھڑپ میں 5شدت پسند ہلاک
اورکزئی ایجنسی : امن لشکر سے جھڑپ میں 5شدت پسند ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی قبائلی لشکر اور مبینہ شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے دانہ خولہ میں شدت پسندوں نے مقامی امن لشکر پر حملہ کردیا جس کے بعد مقامی امن لشکر اور شدت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ مبینہ شدت پسند ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیٹیکل تحصیلدار شیر محمد نے بھی واقعے میں پانچ مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق مارے جانے والے مبینہ شدت پسند درہ آدم خیل میں طالبان کے مومن گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔

مزید :

اورکزئی -