وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:اسحاق ڈار

وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:اسحاق ڈار
وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:اسحاق ڈار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دونوں بڑی جماعتیں پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ اس بات پر یک زباں ہیں۔وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق داڑ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطر ن لیگ کے شانہ بشانہ ہے اور ملاقات میں اعادہ کیاگیا ہے کہ معاملے کا حل آئین اور قانون کے مطابق ہو،نواز شریف کی کھلی حمایت کرنے پر آصف زرداری کے شکر گزار ہیں، پیپلز پارٹی نے جو مو¿قف پارلیمنٹ میں لیا، اسی عزم کا آج اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لچک کا مظاہرہ سب نے دیکھا، دھرنے کے شرکاءکو اسلام آباد میں ریڈ زون بھی جانے دیا گیا، مسائل کا حل آئین کے دائرہ کار میں نکلنا چاہیے، کسی ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میڈیا کو بریف کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے 6 مطالبات حکومت کے 2 اقدامات سے پورے ہوگئے، الیکشن 2013 ءکے حوالے سے مسلم لیگ ن کے ہاتھ صاف ہیں۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ ریاست کمزور کرنے کے مترادف ہے، آصف زرداری نے معاملات کے آئینی اور قانونی حل کی حمایت کی۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے آئین کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -