حکومت جو چاہے کرلے عوام اس کے خلاف فیصلہ کرچکے ہیں:عمران خان

حکومت جو چاہے کرلے عوام اس کے خلاف فیصلہ کرچکے ہیں:عمران خان
حکومت جو چاہے کرلے عوام اس کے خلاف فیصلہ کرچکے ہیں:عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت جو مرضی کرلے عوام اس کے خلاف فیصلہ کرچکے ہیں اور ہم خون کی آخری بوند تک لڑنے کے لئے تیار ہیں۔وفاقی دارلحکومت میں آازدی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی شدہ انتخابات سے جمہوری حکومت نہیں بنتی، اگر ایسا ہوتا تو مصر کے آمر حسنی مبارک 30 سال تک انتخابات کرواتے رہے تھے، نواز شریف پاکستان کے حسنی مبارک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو کہتے ہیں کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک جانب نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں 70 قسم کے کھانے بنائے گئے اور دوسری جانب حکومت نے کنٹینر لگا کر پورا اسلام آباد بند کردیا ہے، آئین کے تحت پرامن احتجاج میرا جمہوری حق ہے لیکن آزادی مارچ کو روکنے کے لئے کھانے کی گاڑیاں تک روکی جارہی ہیں،دیکھتے ہیں کہ کتنی دیراسلام آباد بند کریں گے؟ ہم عدالتوں میں جائیں گے،  وکلا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے اقدامات پر عدالتوں میں جائیں اور ان اقدامات کے خلاف درخواستیں دائر کریں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -