شاہ محمود کے گھرپرحملہ،بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی ضمانت منظور

شاہ محمود کے گھرپرحملہ،بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی ضمانت منظور
شاہ محمود کے گھرپرحملہ،بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی ضمانت منظور

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے جج خالد جاوید وڑائچ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی ۔پولیس نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی 4 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔واضح رہے کہ 20 اگست کو ملتان میں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا جس پر ن لیگ کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ سمیت دیگر 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

ملتان -