سابق صدر آصف زرداری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ختم

سابق صدر آصف زرداری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ختم
سابق صدر آصف زرداری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ختم

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ما بین ہونے والی ملاقات ختم ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سابق صدر آصف زر داری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ،ملاقات میں جماعت اسلامی کی شوریٰ کے اراکین بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق منصورہ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد آصف زرداری جماعت اسلامی کے مر کزمنصورہ جانے والے پہلے پیپلز پارٹی کے سربراہ تھے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -