دھاندلی کو سامنے لانے کیلئے تحریک انصاف کا موقف قابل تعریف ہے: بلاول کا ٹوئٹ

دھاندلی کو سامنے لانے کیلئے تحریک انصاف کا موقف قابل تعریف ہے: بلاول کا ٹوئٹ
دھاندلی کو سامنے لانے کیلئے تحریک انصاف کا موقف قابل تعریف ہے: بلاول کا ٹوئٹ
کیپشن: bilawal bhutto

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھرنوں کا سرکس مزید جاری رہا تو جمہوریت کیلئے خطرہ بڑھ جائے گا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی پر توجہ دلانے پر تحریک انصاف کی تعریف ہونی چاہئے لیکن عمران خان سپورٹس مین سپرٹ دکھائیں اور تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دھاندلی کو سامنے لانے کیلئے تحریک انصاف کا موقف قابل تعریف ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -