حکومت کا عوامی تحریک کے ساتھ آج مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ

حکومت کا عوامی تحریک کے ساتھ آج مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ
حکومت کا عوامی تحریک کے ساتھ آج مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ
کیپشن: Tahir ul qadri

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ آج مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی مذاکراتی عوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات سے پہلے وزیراعظم سے مشاورت کرے گی جس کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے وفد کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں کے درمیان وزیراعظم نواز شریف کے استعفے پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -