مسلسل تیسرے دن بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی

مسلسل تیسرے دن بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی
مسلسل تیسرے دن بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بارڈر فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر واقع چارواہ سیکٹر میں مسلسل تیسرے دن سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارت کی جانب ایک گاوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بھاری فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جبکہ پاکستان کی جانب سے چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کاروئی کرنے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ یاد رہے بھارت کی جانب سے گزشتہ دو روز سے اسی مقام پر سرحدی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور کل رات کی جانے فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری ہلا ک بھی ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کو مسئلے کے حل کے لئے ڈی جی ایم او سطح کی فلیگ میٹنگ کرنے کی دعوت بھی دی گئی تھی۔ دوسری جانب عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی اوراگست کےدوران بھارت کی جانب سے یہ تئیسویں خلاف ورزی ہے جس کے بعد سرحدی آباد ی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -