گنجے پن کا مقابلہ کرنے کے آسان طریقے

گنجے پن کا مقابلہ کرنے کے آسان طریقے
گنجے پن کا مقابلہ کرنے کے آسان طریقے
کیپشن: Ganjay

  

میڈرڈ (نیوزڈیسک) گنجے پن کا شکار شخص صرف بالوں سے ہی نہیں بلکہ خوداعتمادی سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔ سپین میں ہونے والی ایک تحقیق میں گنجا پن کا شکار 62 فیصد افراد نے خوداعتمادی میں کمی کی شکایت کی۔ لہذا کہنا کا مطلب یہ ہے کہ سر کے بال شخصیت کا نہایت اہم خاصہ ہے، جس کی حفاظت بہت ضروری ہے، تو یہاں ہم آپ کو گنجا پن کی مصیبت سے جنگ لڑنے کے چند طریقے بتائے دیتے ہیں۔

وجوہات کی تلاش: ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سر کے بال اطراف میں موجود رہیں اور درمیان سے گرجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحت کے کسی مسئلہ کا شکار ہیں، یعنی آپ کو ہارمونز اور نیوٹرنٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ سر کی کھال بھی کسی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے،تو گنجے پن کا مقابلہ کرنے کے لئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ وجوہات کو تلاش کریں۔

اشتہاری چیزوں سے اجتناب: گنجے پن کے علاج کے لئے ٹی وی یا انٹرنیٹ پر چلنے والے اشتہارات سے متاثر نہ ہوں۔ امریکی ڈرماٹولوجسٹ وارنز مارک کا کہنا ہے کہ یہ صرف پیسے کمانے کا بہانہ ہے، کیوں کہ ان ادویات یا پیکیجز میں کسی تحقیق سے کام نہیں لیا جاتا اور نہ ہی انہیں ماہرین طب سے تصدیق کروایا جاتا ہے۔

شیمپو سے پرہیز: درجنوں اشتہارات میں شیمپو کے ذریعے بالوں کو مضبوط، گھنے اور سکری سے محفوظ رکھنے کی ترغیبات دی جاتی ہیں، لیکن ان میں صرف ایک جزو کو دکھایا جاتا ہے کہ اس سے خشکی اور سکری ختم ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گنجے پن کا شکار ہونے والے افراد یا اس طرف گامزن افراد شیمپو سے پرہیز کریں۔

خوراک: غذا میں احتیاط آپ کو مسٹرکلین (گنجا) بنانے سے محفوظ رکھ سکتی ہے، کیوں کہ سر کی جلد کو مختلف نیوٹرنٹس اور پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کی کمی کی صورت میں جلد کمزور ہونے سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

ہیئر ٹرانسپلانٹیشن: وگ لگا کر ٹوتھ برش کی طرح دکھائی دینے کے بجائے جدید سائنس سے استفادہ کیا جائے، یعنی ہیئرٹرانسپلانٹیشن (بالوں کی عضوبندی یا انتقال پذیری) کا طریقہ کار اپنایا جائے۔

مزید :

تعلیم و صحت -