موٹاپے کا مقابلہ کیسے کیا جائے ؟وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

موٹاپے کا مقابلہ کیسے کیا جائے ؟وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں
موٹاپے کا مقابلہ کیسے کیا جائے ؟وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں
کیپشن: fat

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) وزن کم کرنے کیلئے طرح طرح کے مشوروں کی بہتات ہے لیکن ان میں سے اکثر بے بنیاد ہیں۔ وزن اٹھانے اور بغیر وزن کے جسمانی ورزشوں کے بارے میں چند اہم حقائق درج ذیل ہیں۔
-1 ایروبک ورزشوں (جسمانی اچھل کود) وزن ٹھانے ورزشوں کو اگر وقت کی کمی سے علیحدہ علیحدہ کرنا ممکن نہ ہوتو انہیں ملا کر کیا جاسکتا ہے۔
آپ وزن اٹھانے کی ورزش کریں اور 30 سیکنڈ کے وقفہ سے ایروبک ورزش کریں اور سلسلے کو اپنے وقت کے مطابق دہرائے جائیں۔
-2 سخت ورزش لمبے ورزش مختصر وقفوں کے ساتھ کریں تو اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔
-3 ایسی ورزشوں کا انتخاب کریں جن میں زیادہ کیلوریز خرچ ہوں۔ اس طرح چربی اور وزن خود ہی کم ہوجائے گا۔
-4 ایروبک ورزشوں سے دوران ورزش کیلوریز خرچ ہوتی ہے جبکہ وزن اٹھانے کی سخت ورزشوں سے ورزش کے بعد بھی کیلوریز اور چربی کم ہونے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -