کینو مار مار کر کسان سنگسار کر دیا

کینو مار مار کر کسان سنگسار کر دیا
کینو مار مار کر کسان سنگسار کر دیا
کیپشن: kino

  

کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ میں دو نوجوانوں نے ایک شخص کو مالٹے مار مار کر قتل کردیا۔ پولیس افسر لیفٹیننٹ کرنل موٹشے گوٹپے نے بتایا کہ تینوں حضرت ایک باغ میں موجود تھے جہاں ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر 27 اور 30 سالہ نوجوان نے تیسرے شخص پر مالٹوں کی بارش شروع کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔ اگرچہ متوفی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تاحال انتظار کیا جارہا ہے لیکن پولیس افسر کا خیال ہے کہ مالٹے برسائے جانے پر شدید ذہنی صدمہ ہی فوری موت کا سبب بنا۔ متوفی کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہ تھا جس سے یہ خیال تقویت پکڑتا ہے کہ موت کی وجہ مالٹوں کی چوٹ سے زیادہ پچیدہ ہوسکتی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -