70سالہ سعودی بزرگ کی 17 سالہ دوشیزہ سے شادی

70سالہ سعودی بزرگ کی 17 سالہ دوشیزہ سے شادی
70سالہ سعودی بزرگ کی 17 سالہ دوشیزہ سے شادی

  

طائف(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں نو عمری کی شادی کے خلاف حکومتی اقدامات اور کوششوں کے باوجود طائف میں ایک70سالہ شخص نے 17سالہ لڑکی سے شادی کر لی باوجود اس کے کہ اس کی پہلے بھی دو بیویاں ہیں۔سعودی روایات کے مطابق معمر دولہا نے نو عمر دلہن کے والدین کو 26ہزار ریال (تقریباً 6لاکھ اٹھائیس ہزار پاکستانی روپے)بطور جہیز ادا کیئے۔اخبار”سبق“کے مطابق معمر دولہا نے دلہن کے والدین اور بھائیوں کی موجودگی میں اس سے شادی کی۔سعودی عرب میں اندرونی اور غیر ملکی دباﺅ کے بعد کم عمری کی شادی کے خلاف مہم شروع کی گئی تھی اور پچھلے سال حکومت نے اس سلسلے میں قانون سازی کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا

مزید :

بین الاقوامی -