کیا آپ کا ہمسفر کسی اور کے بارے میں سوچ رہا ہے ؟معلوم کرنے کا آسان طریقہ

کیا آپ کا ہمسفر کسی اور کے بارے میں سوچ رہا ہے ؟معلوم کرنے کا آسان طریقہ
کیا آپ کا ہمسفر کسی اور کے بارے میں سوچ رہا ہے ؟معلوم کرنے کا آسان طریقہ
کیپشن: masag

  

لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ کا محبوب آپ سے بے رخی کررہا ہو تو دل کو اس کا اندازہ ہونا شرو ع ہو ہی جاتا ہے لیکن اگر واقعی درست طور پر معلوم کرنا چاہیں کہ اس کے دل کی کیفیت کیا ہے تو اس کے لئے مدرجہ ذیل سوالنامے کے جوابات دیجئے:

-1 ملاقات

-A محبوب مصروفیت کا بہانہ بنا کر ملنے سے صاف انکار کرتا ہے۔

-B ملاقات پر راضی ہوتا ہے لیکن بعد میں ملاقات منسوخ کردیتا ہے۔

-C وقت سے پہلے ہی ملاقات کی جگہ موجود ہوتا ہے۔

-2 گھر واپسی پر

-A محبوب شکایت کرتا ہے کہ آپ بے وفائی کررہے ہیں۔

-B کہتا ہے کہ آپ کو بہت یاد کیا۔

-C فوراً آپ کیلئے کھانے کی تیاری شروع کرتا ہے۔

-3 بازار میں

-A آپ کی خریداری میں دلچسپی نہیں لیتا۔

-B آپ اکٹھے گھومتے ہیں اور مختلف اشیاءمل کر دیکھتے ہیں۔

-C آپکے کہے بغیر آپ کے لئے کچھ خریدتا ہے۔

-4 اس کا فون بجتا ہے جبکہ وہ غسل خانے میں ہے

-A بھاگ کر فون کی طرف لپکتا ہے۔

-B وہ یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی اس کا فون سنے۔

-C آواز دے کر آپ سے کہتا ہے کہ دیکھنا کس کا فون ہے۔

-5 رات کے وقت

-A تھکاوٹ کا بہانہ کرکے کروٹ بدل کر سو جاتا ہے۔

-B قریب آنے سے کتراتا ہے۔

-C قربت میں کوئی پس و پیش نہیں کرتا۔

-6 غسل کے بعد

-A بہت تیری کرکے خوب خوشبو لگاتا ہے۔

-B مناسب وقت میں تیار ہوجاتا ہے۔

-C کوئی بھی کپڑے پہن کر نکل جاتا ہے۔

-7 بات چیت

-A بلا وجہ تفصیلات میں چلا جاتا ہے۔

-B اچھے انداز میں گفتگو ہوتی ہے۔

-C بہت دھیان سے بات سنتا ہے اور اچھی رائے دیتا ہے۔

٭ اگر تو آپ کے زیادہ تر جوابات A ہیں تو معاملہ واقعی گڑ بڑ ہے۔

٭ اگر زیادہ تر جوابات B ہیں تو محبوب مصروفیت یا مسائل کی وجہ سے آپ کی طرف توجہ نہیں دے پارہا۔

٭ اگر زیادہ تر جوابات C ہیں تو اسے آپ سے گہری محبت ہے اور بے وفائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -