موبائل فونز کے نشے میں مبتلا افراد کےلئے دلچسپ ایجاد

موبائل فونز کے نشے میں مبتلا افراد کےلئے دلچسپ ایجاد
موبائل فونز کے نشے میں مبتلا افراد کےلئے دلچسپ ایجاد
کیپشن: mobile

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) موبائل فونز کے نئے سے نئے اور جدید سے جدید ماڈل ہر روز سامنے آرہے ہیں لیکن ایک جدید ترین ماڈل ایسا ہے کہ اس میں نہ سکرین ہے، نہ کیمرہ، نہ بیٹری اور نہ ہی سم۔

یقیناً آپ کے ذہن میں یہ سوال آچکا ہے کہ پھر اس موبائل فون کا مقصد کیا ہے اور یہ کیا کام کرے گا۔ اس جدید ترین فون "no Phone" کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد آپ کو ہر وقت موبائل استعمال کرنے کی لعنت سے نجات دلانا اور موبائل فون ہاتھ میں نہ ہونے سے پیدا ہونے والی ذہنی پریشانی سے نجات دلانا ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ 53 فیصد لوگوں میں اگر موبائل فون ہاتھ میں نہ ہو تو وہ ذہنی پریشانی اور دباﺅ محسوس کرتے ہیں۔

یہ مسئلہ خصوصاً ان لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے جو موبائل فون کثرت سے استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ اس ذہنی دباﺅ کی وجہ سے وہ کبھی بھی موبائل فون کے بکثرت استعمال کی لت سے باہر نہیں آسکتے اور ان کے روزمرہ معاملات اور دوستوں عزیزوں کے ساتھ میل جول بھی متاثر ہوتا ہے۔

نوفون کو آئی فون کے سائز اور وزن کے مطابق بنایا گیا ہے اور اسے ہاتھ میں رکھنے سے نہ صرف اصل فون کی طلب میں کمی ہوگی بلکہ اس میں کوئی بھی فنکشن نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی روزمرہ امور پر توجہ بھی بڑھ جائے گی۔

یہ ”فون“ بنانے والی کمپنی جلد ہی اسے فروخت کیلئے پیش کرنے والی ہے، کیا آپ بھی اسے خریدنا چاہیں گے؟

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -