ماڈلز کو اپنے شرمناک جال میں پھنسانے والا فوٹو گرافر گرفتار

ماڈلز کو اپنے شرمناک جال میں پھنسانے والا فوٹو گرافر گرفتار
ماڈلز کو اپنے شرمناک جال میں پھنسانے والا فوٹو گرافر گرفتار
کیپشن: model

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں نوشاد فاروق نامی شخص نے ایک معروف میگزین کے نمائندے کا بہروپ بھرا اور ایک مشہور ماڈل کی فحش تصاویر بنالیں۔ ہائی بری کی عدالت کو بتایا گیا کہ 32 سالہ فراڈئیے نے 26 سالہ ماڈل کو بتایا کہ وہ مشہور فحش میگزین ”لوڈڈ“ کا نمائندہ ہے اور اسے لندن کے ایک پوش علاقہ میں ایک پرتعیش فلیٹ میں بلالیا۔

نوشاد نے فلیٹ میں فوٹوگرافر اور میک آرٹسٹ کو بھی بلایا ہوا تھا۔ ماڈل کو دھوکہ بازی کے ذریعے اس بات پر راضی کرلیا گیا کہ وہ میگزین کے آنے والے شمارے کیلئے نیم برہنہ اور برہنہ تصاویر بنوائے جس نے بخوشی یہ بات قبول کرلی۔

ماڈل کی متعدد قابل اعتراض تصاویر بنالی گئیں لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس شخص کا میگزین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس نے دھوکہ بازی کیلئے صرف میگزین کا جعلی ای میل ایڈریس بنا رکھا تھا۔ جعلساز پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے ایک قحبہ خانے میں تین خواتین کے ساتھ جنسی حرکات کیں اور اپنی گھڑی میں لگے خفیہ کیمرے کے ذریعے سارے مناظر ریکارڈ کرلئے۔

ملزم نے الزامات سے انکار کیا ہے اور اسے مشروط ضمانت مل چکی ہے۔

مزید :

تفریح -