بہترین پیزا کےلئے کونسا پنیر استعمال کیا جائے ؟سائنسدانوں نے بتا دیا

بہترین پیزا کےلئے کونسا پنیر استعمال کیا جائے ؟سائنسدانوں نے بتا دیا
بہترین پیزا کےلئے کونسا پنیر استعمال کیا جائے ؟سائنسدانوں نے بتا دیا
کیپشن: paneer

  

آک لینڈ (نیوز ڈیسک) مقبول عام غذاﺅں میں پیزا ایک خصوصی مقام رکھتا ہے اور جہاں سبھی اسے کھانا بہت پسند کرتے ہیں وہیں اس کی تیاری کی باریکیوں سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ پیزے کے اوپر پنیر کی تہہ اسے ایک خاص مزیدار شکل اور ذائقہ دیتی ہے لیکن اس کا بھورا سنہری رنگ اور مناسب تین لچک پیدا کرنا ایک مشکل کام ہے۔

غذائی سائنسدانوں نے اس معاملے کی تحقیق کرنے کے بعد پنیر کی تہہ کو بہترین شکل، رنگ اور ذائقے میں تیار کرنے کا فارمولا ڈھونڈ لیا ہے۔یونیورسٹی آف آکلینڈ کے سائنسدانوں نے موزریلا، چیڈر، کولبی، ایڈم، امبینٹل، گائر اور پروولون نامی مختلف قسموں کے پنیر پر تحقیق کی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان کی پگھلنے کی صلاحیت اور حرارت ملنے پر رنگ اور شکل کیا صورت اختیار کرتے ہیں۔

”جرنل آف فوڈ سائنس“ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ پیزے کے اوپر لاجواب رنگت اور لچک والی پنیر کی تہہ جمانا چاہتے ہیں تو چیڈر اور موزریلا پنیر کو مکس کرکے استعمال کریں۔

گرائرے اور پروولون پنیر آسانی سے براﺅن نہیں ہوتے جبکہ امینٹل تو بالکل بھی سنہری نہیں ہوپاتا، لیکن اگر آپ ان کو بھی موزریلا کے ساتھ مکس کرلیں تو مطلوبہ نتائج حاصل ہوجائیں گے۔

پچھلے سال ایک ریاض دان پیزا کے بہترین سائز کے متعلق ریاضیاتی مساوات بھی پیش کرچکے ہیں جس کے مطابق چھوٹے سائز کے پیزا کے ہر لقمے میں ٹاپنگ کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے جبکہ بڑے سائز کے پیزا میں اجزاءمساوی طور پر تقسیم ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -