گلوبل وارمنگ سے جنگلات میں آتشزدگی کے خطرات بڑھ گئے، عالمی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے: یو این آئی ایس ڈی آر

گلوبل وارمنگ سے جنگلات میں آتشزدگی کے خطرات بڑھ گئے، عالمی معیشتوں پر منفی ...
گلوبل وارمنگ سے جنگلات میں آتشزدگی کے خطرات بڑھ گئے، عالمی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے: یو این آئی ایس ڈی آر

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات کے ادارے یو این آئی ایس ڈی آر نے متنبہ کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ اورخشک سالی کی صورتحال جنگلات میں آتشزدگی کے خدشات کو بڑھا رہی ہے جو مستقبل میں عالمی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

یو این آئی ایس ڈی آر کے سربراہ رابرٹ گلاسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2015تاریخ کا گرم ترین سال رہا ہے اور رواں برس بھی حالات اس سے کچھ مختلف نہیں ہیں ۔ ان 2 برسوں میں دنیا بھر کے جنگلات میں آگ لگنے کے کئی واقعات دیکھے گئے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مستقل اور تباہ کن ہوتے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ شہروں کا بے تحاشہ پھیلنا اور اس کی وجہ سے جنگلات کی کٹائی اور جنگلات کا عدم تحفظ ہے۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث قریبی شہروں اور آبادیوں کو بھی سخت خطرات لاحق ہیں۔

بہادر آدمی نے اپنی کڈنی اجنبی آدمی کو عطا کردی، لیکن پھر تھوڑے ہی دن بعد جسم میں کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ کی پریشانی کی بھی حد نہ رہے گی

واضح رہے کہ رواں برس کینیڈا، سپین، پرتگال، فرانس اور امریکا کے کئی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں جس سے ایک طرف تو بے شمار گھر تباہ ہوئے، دوسری طرف آگ بجھاتے ہوئے کئی فائر فائٹرز بھی ہلاک یا شدید زخمی ہوگئے۔

دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، 2 خواتین کا جھگڑا، 8 گھنٹے تک سڑک پر کھڑی ہوکر بحث کرتی رہیں اور پھر اچانک ایسا نتیجہ نکل آیا کہ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آتشزدگی سے آکسیجن فراہم کرنے والے درختوں کا بے تحاشہ نقصان ہوتا ہے جو وہاں کے ایکو سسٹم، کاربن کو ذخیرہ کرنے کے ذرائع اور پانی کو محفوط کرنے کے ذرائع کو تباہ کردیتے ہیں جبکہ ان کے باعث مٹی کے کٹاؤ اور موسمیاتی تبدیلیوں یا کلائمیٹ چینج کے اثرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث عالمی معیشتوں کو سالانہ 146 سے 191 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مزید :

ماحولیات -