’ہم ہنی مون پر آئے ہیں اور تم نے یہ چیز کیوں پہنی‘ سعودی شوہر نے بیگم کو طلاق دے دی، وجہ پردہ نہ کرنا نہیں تھی بلکہ۔۔۔

’ہم ہنی مون پر آئے ہیں اور تم نے یہ چیز کیوں پہنی‘ سعودی شوہر نے بیگم کو طلاق ...
’ہم ہنی مون پر آئے ہیں اور تم نے یہ چیز کیوں پہنی‘ سعودی شوہر نے بیگم کو طلاق دے دی، وجہ پردہ نہ کرنا نہیں تھی بلکہ۔۔۔

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح خطرناک حد کو پہنچ گئی ہے، اور کیوں نہ پہنچے کہ شوہروں نے ایسی ایسی وجوہات کی بناءپر بیویوں کو طلاقیں دینا شروع کر دی ہیں کہ جان کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک ایسا ہی عجیب و غریب مگر انتہائی افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہنی مون کے دوران ہی ایک شوہر نے بیوی کو طلاق دے ڈالی۔ اس شوہر کو اس بات پر اعتراض تھا کہ بیوی نے پائل کیوں پہنی تھی۔ بیچاری نئی نویلی دلہن کو پائل پہننے کی اتنی بڑی سزا ملی کہ ہنی مون کے دوران ہی طلاق مل گئی۔

بیوی نے شوہر کو فون پر ایسی بات بول دی کہ شوہر غصے میں عدالت پہنچ گیا، بیوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

معمولی بات پرطلاق دینے کا یہ واحد حیران کن واقعہ نہیں ہے۔ حال ہی میں ایک شوہر نے بیوی کو اس بات پر طلاق دے دی کہ وہ چلتے ہوئے اس سے ایک قدم آگے نکل کر چل رہی تھی۔ اسی طرح ایک اور صاحب نے مہمانوں کو بکرے کی سری پیش نہ کرنے کے ’جرم‘ میں بیوی کو طلاق دے دی۔

مزید : عرب دنیا