مرسڈیز کا نیا ماڈل متعارف، اس کے بونٹ میں انجن کی بجائے کیا چیز چھپائی گئی ہے؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے، دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

مرسڈیز کا نیا ماڈل متعارف، اس کے بونٹ میں انجن کی بجائے کیا چیز چھپائی گئی ...
مرسڈیز کا نیا ماڈل متعارف، اس کے بونٹ میں انجن کی بجائے کیا چیز چھپائی گئی ہے؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے، دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مرسڈیز نے اپنا نیا ماڈل ’مرسڈیز مے بیک 6کیبریولے‘ متعارف کروا دیا ہے جس کے بونٹ کے نیچے انجن کی بجائے ایسی چیزیں چھپائی گئی ہیں کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا، دیکھ کر آپ بھی انگشت بدنداں رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس ماڈل کے بونٹ میں انجن کی بجائے ڈنر سیٹ، کھانے کے چھری کانٹے، چھتریاں اور ٹرالی بیگ رکھے گئے ہیں جو مسافر سفر کے دوران استعمال کر سکیں گے۔

عرب باشندے نے اتنی مہنگی گاڑی خرید کر ریکارڈ قائم کردیا،تمام دنیا کو حیران کردیا

رپورٹ کے مطابق اس ماڈل کا ڈیزائن لگژری کشتی ’سپریاٹ‘ (Superyacht)سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ یہ گاڑی اتنی طاقتور ہے کہ صرف 4سیکنڈ میں 0سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی کل رفتار 500کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ گاڑی 5.7میٹر لمبی اور 2.1میٹر چوڑی ہے۔ اس میں 4انتہائی طاقتور الیکٹرک موٹریں لگائی گئی ہیں جو ایک ایک ٹائر کے ساتھ منسلک ہیں اور ہر موٹر ایک ٹائر کو چلاتی ہے۔اس کی قیمت تاحال سامنے نہیں آ سکی لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ گزشتہ سال آنے والے ماڈل مے بیک ایس 650کیبریولے سے مہنگی ہو گئی، جس کی قیمت 2لاکھ 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3کروڑ 51لاکھ روپے) تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس