یہ چھوٹا سا میزائل دنیا کا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار ہے جسے امریکہ نے استعمال کرنے کی تیاری کرلی، کتنی تباہی مچاسکتا ہے جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

یہ چھوٹا سا میزائل دنیا کا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار ہے جسے امریکہ نے استعمال ...
یہ چھوٹا سا میزائل دنیا کا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار ہے جسے امریکہ نے استعمال کرنے کی تیاری کرلی، کتنی تباہی مچاسکتا ہے جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد امریکہ کے ساتھ اس کی کشیدگی انتہاءکو پہنچ گئی ہے کیونکہ اس میزائل کے ذریعے اس نے امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ اب جواب میں امریکہ نے بھی اپنا ایک چھوٹا سا میزائل دنیا کو دکھا دیا ہے جو شمالی کوریا کے اس بین البراعظمی میزائل سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے گزشتہ دنوں اپنے 150 Minuteman IIIبین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا جس نے لانچ کیے جانے کی جگہ سے تقریباًساڑھے 6ہزارکلومیٹر دور بحرالکاہل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

امریکہ اور شمالی کوریا میں ایٹمی جنگ کا خطرہ، ایٹم بم سے بچاﺅ کیلئے وہ ایک چیز جس کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، یہ کیا چیز ہے؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ امریکہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر جو ایٹم بم گرایا تھا اس سے 20گنا زیادہ وزنی بم شمالی کوریا تک لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان فاصلہ 8ہزار کلومیٹر ہے جو یہ میزائل آدھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کر سکتا ہے۔واضح رہے شمالی کوریا نے کچھ عرصہ قبل گوام نامی جزیرے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جہاں امریکہ فوجی تنصیبات موجود ہیں۔ اس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جواب دیا تھا کہ ہم تمہارا وہ حشر کریں گے جو دنیا میں آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا ہو گا۔ تب سے دونوں ملک ایٹمی جنگ کی نہج پر کھڑے ہیں اور ماہرین کے مطابق کسی بھی وقت دونوں کے درمیان تصادم ہو سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی