پولیس سے متعلقہ عدالتی کیسز میں ہونے والی پیش رفت سے ” پولیس لیگل افیئرزمانیٹرنگ ایپ“ کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے :آئی جی پنجاب

پولیس سے متعلقہ عدالتی کیسز میں ہونے والی پیش رفت سے ” پولیس لیگل ...
پولیس سے متعلقہ عدالتی کیسز میں ہونے والی پیش رفت سے ” پولیس لیگل افیئرزمانیٹرنگ ایپ“ کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے :آئی جی پنجاب

  

لاہور(آئی این پی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پولیس سے متعلقہ عدالتی کیسز میں ہونے والی پیش رفت ، عدالتی ریمارکس اور آئندہ سماعتوں کی تاریخ کے حوالے سے نہ صرف " پولیس لیگل افیئرزمانیٹرنگ ایپ" کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے بلکہ ایپ میں ایسا سسٹم بنایا جائے کہ صوبے کی کسی بھی عدالت میں پولیس سے متعلق دائر ہونے والی ہر درخواست پر متعلقہ سینئر افسران کو فی الفور ایک پیغام چلا جائے ۔

آصف زرداری نے کبھی امریکی دباو قبول نہیں کیا :بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں لیگل ونگ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیپٹن (ر)عارف کا کہنا تھا کہ ”پولیس لیگل افیئرزمانیٹرنگ ایپ" میں ایسا سسٹم بھی شامل کیا جائے جس میں تمام اضلاع میں ہر برانچ یہ جان سکے کہ اس کے مجموعی طور پرکتنے کیسز عدالت میں زیر التوا ہیں اور ان کیسز کو نمٹانے کیلئے پیروی افسران کی پرفارمنس کیا ہے۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے عدالتی کیسز کے ریکارڈ کو کمپوٹرائزڈ کئے جانے کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیں اور افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیروی افسروں کی استعدادکار کو بڑھانے اور مذکورہ ایپلی کیشن کے استعمال کے حوالے سے پیروی افسران کو شارٹ کورسسزکروانے کے عمل کو تیز سے تیز ترکیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رٹ پٹیشنز پر پولیس کی جانب سے بروقت جواب داخل کرنے کیلئے پیروی افسر براہ راست جواب دہ ہے۔

مزید : لاہور