اس طرح کا نشان بناکر چند منٹ تک اسی طرح رکھنے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ چینی ڈاکٹر نے ایسا فائدہ بیان کردیا کہ آپ آزمائے بغیر نہ رہ پائیں گے

اس طرح کا نشان بناکر چند منٹ تک اسی طرح رکھنے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ...
اس طرح کا نشان بناکر چند منٹ تک اسی طرح رکھنے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ چینی ڈاکٹر نے ایسا فائدہ بیان کردیا کہ آپ آزمائے بغیر نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوزڈیسک) اگرآپ مستقل سردرد،ذہنی تناﺅاور انجانے خوف کاشکار رہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی ورزش کرکے آپ ان سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔چینی ڈاکٹروں نے اس طریقہ علاج پر مفصل روشنی ڈالی ہے۔ڈاکٹر ہالینڈچین کا کہنا ہے کہ اس طرح ہاتھوں کے نشان بنانے سے ذہنی تناﺅ میں حیرت انگیز کمی ہوتی ہے اور ساتھ ہی سردرد اور جسمانی کھچاﺅ ٹھیک ہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ہماری صحت ہمارے ہاتھوں میں ہوتی ہے اوراگر ہم ان کا استعمال عقلمندی سے کریں تو کئی طرح کی بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کو جوڑ کر زمین پر بیٹھیںاور مراقبہ کریں ،آپ دیکھیں گے کہ ذہنی تناﺅ کم ہوناشروع ہوگیاہے۔اس کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو اسطرح کرکے بیٹھنے سے جسم میں داخل ہونے والی توانائی جسم کے مختلف حصو ں کو جاتی ہے جس سے انہیں بہترطریقے سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔انگوٹھے اور شہادت کی انگلیوں کے کونوں کو جوڑ کر بیٹھیں اور باقی تنیوں انگلیوں کو باہر کی جانب رکھیں،ان میں تھوڑا سا خم بھی ااجائے تو خیر ہے۔اس طریقے سے چند منٹ تک بیٹھیں ،جسم میں توانائی داخل ہوگی اور آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکامحسوس کریں گے۔یہ ورزش آپ دن کے کسی بھی حصے میںکرسکتے ہیں لیکن علی الصبح کرنے سے اس کے فوائد زیادہ ہوتے ہیں۔
ایک اور پوزیشن میں آپ اپنے انگوٹھوں اور شہادت کی انگلی کو جوڑیں اور باقی انگلیوں کو زیادہ سے زیادہ باہر کی طرف لے جائیں،اتنا ہو کہ ان میں کھچاﺅ پیدا ہونے لگے، اس پوزیشن میں45منٹ تک بیٹھیں، یہ ورزش صبح کے وقت خالی پیٹ کریں۔اگر آپ جوڑوں کے درد،پارکنسن اور پٹھوں کے کھچاﺅ کا شکار رہتے ہیں تو اس طرح بیٹھنے سے آپ کافی حد تک ان سے بچ سکیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -