امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف پالیسی ،امریکہ میں بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف پالیسی ،امریکہ میں بھی آوازیں اٹھنا ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف پالیسی ،امریکہ میں بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف پالیسی کے خلاف امریکی کانگریس کی جانب سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خاتون امریکی کانگریس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پالیسی کے حوالے سے کانگریس کو اعتماد میں نہیں لیا،جبکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا،پاکستان ایک لمبے عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج کی قربانیوں کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی : خواجہ آصف
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی پالیسی میں پاکستان کو ”ڈومور“کہتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ پاکستان کے اند ر ابھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔
تاہم آج ہونے والی وفاقی کابینہ کی اجلاس میں اس کی بھر پور مخالفت کی گئی اور جمعرات کو قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سیکورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔