پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی اولین اور اجتماعی ذمہ داری ہے:رفیق رجوانہ

پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی اولین اور اجتماعی ...
پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی اولین اور اجتماعی ذمہ داری ہے:رفیق رجوانہ

  

لاہور(آئی اےن پی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی اولین اور اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ملک کے 20کروڑ عوام وطن عزیز کی سالمیت اور حرمت کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پولیس سے متعلقہ عدالتی کیسز میں ہونے والی پیش رفت سے ” پولیس لیگل افیئرزمانیٹرنگ ایپ“ کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے :آئی جی پنجاب

تفصیلات کے مطابق رفیق رجوانہ کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ افواج پاکستان سمیت ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن قائم کرنے ، دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے ایشوز کی سرکوبی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی سب سے بڑی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کررہا ہے۔ تینوں مسلح افواج کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو سراہتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہاکہ ہماری افواج نے ملک کے دفاع کے لئے عوام کی امنگوں کی ترجمانی اور جذبات کی عکاسی کی ہے۔

مزید :

قومی -