ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

  

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں اور چین کی جانب سے ربڑ کی طلب میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جنوری کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.6 ین بڑھ کر 216.8 ین (1.99 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 145 یوان بڑھ کر 16585 یوان (2486 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں ستمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.9 امریکی سینٹ کم ہوکر 154.3 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

مزید :

کامرس -