طالبان کے پاس جنگ ختم کرنے کا راستہ مذاکرات پر مبنی ہے، امریکا

طالبان کے پاس جنگ ختم کرنے کا راستہ مذاکرات پر مبنی ہے، امریکا

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہاہے کہ پاکستان پردباو اور افغانستان میں آپریشن کی رفتار بڑھانے سے سیاسی حل نکالنے میں مددمل سکتی ہے۔ طالبان کے پاس جنگ ختم کرنیکاراستہ امن اورمذاکرات پرمبنی سیاسی حل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ خطے میں امن واستحکام کویقینی بنانے کیلئے بھارت اہم کرداراداکریگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی اورمعاشی جدت میں بھارت کے تعاون کاخیرمقدم کریں گے،افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں تعاون کیلئے تیارہیں۔ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ افغانستان سے متعلق نئی حکمت عمل گزشتہ حکمت عمل سے مختلف ہے،امریکاکی گزشتہ حکمت عملی مصنوعی ڈیڈلائنز پرمبنی تھی،طالبان پرواضح کردیا انہیں جنگ نہیں جیتنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان امن عمل کیلئے ہمسائیوں سمیت عالمی برادری سے تعاون چاہتے ہیں،بلاشرط افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں تعاون کے لئے تیارہیں۔

مزید :

عالمی منظر -