آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل

23 اگست بدھ۔ ذہنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے علاوہ نئے مشاغل میں آپ کی دلچسپیاں بڑھ سکتی ہیں۔ مخلصین سے مشاورت اور مدد لینے کو عار محسوس نہ کریں ۔رومانس کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔

برج ثور

23 اگست بدھ۔ دوستوں اور سماجی امور کے سلسلے میں بہت سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آپ کی سحر انگیز شخصیت دوسرے افراد کو آپ کا گرویدہ بنائے گی۔ روپے پیسے کے معاملات میں احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

برج جوزا

23 اگست بدھ۔ نجی طور پر سرمایہ کاری کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ مل کر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ بعض اہم امور کے سلسلے میں سفر کا پروگرا بنا سکیں گے۔

برج سرطان

23 اگست بدھ۔ نجی کاموں میںدلچسپی لے کر انہیں حل کر سکیں گے اس دوران آرام بھی کریں زیادہ دماغی کام نہ کریں ذاتی عزائم کی تکمیل کر سکیں گے۔ عزت اور مرتبے میں اضافہ ہوگا۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

برج اسد

23 اگست بدھ۔ آپ کی آمدن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کسی ایسے شخص سے مدد حاصل کر سکیں گے جس کا آپ کی زندگی میں بہت اہم تعلق ہوگا۔ صحت جسمانی کے لئے احتیاط برتیں ورنہ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ

23 اگست بدھ۔ گھریلو امور میں پیدا شدہ مسائل آپ کی دلچسپی سے ختم ہو سکیں گے۔ حالات خوشگوار رہیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔ کاروبار کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔

برج میزان

23 اگست بدھ۔ آپ دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ دِلی معاملات تسلی بخش رہیں گے۔

برج عقرب

23 اگست بدھ۔ آپ مستقبل کے سلسلے میں کاروباری امور طے کر سکیں گے۔ کسی اہم شخصیت سے کاروباری سلسلہ میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ تعلیمی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔

برج قوس

23 اگست بدھ۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ رومانس میں کامیابی کا امکان ہے۔ گھریلو امور آپ خود اعتمادی سے طے کر سکیں گے۔

برج جدی

23 اگست بدھ۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ اہم امور کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔ اچانک کوئی خوشگوار سفر پیش آسکتا ہے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔

برج دلو

23 اگست بدھ۔ حاسدین‘ مخالفین پر نظر رکھنا نہ بھولیں۔ بیرون ملک روابط بڑھیں گے خواہاں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک جا سکیں گے۔ حلقہ احباب میں وسعت نیک خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔

برج حوت

23 اگست بدھ۔ اچانک سفر میں رکاوٹ یا حادثہ یا پھر کسی بزرگ یا عزیز بارے بری خبر ملے تو رضائے الٰہی پر شاکر رہیں ۔ محبت میں شکوک و شبہات یا صاحب اولاد کو اولاد کی اضافی ذمہ داریوں سے واسطہ پڑے گا۔

مزید :

مخفی علوم -