تاجروں کے وفد کی محمد ناصر حمید خان کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد

تاجروں کے وفد کی محمد ناصر حمید خان کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(کامرس رپورٹر)مجاہد مقصود بٹ اور عبدالرزاق ببر کی سربراہی میں تاجروں کے ایک وفد نے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد دی ہے جو انہیں تاجر برادری کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس کی جانب سے دیا گیا ہے۔ مجاہد مقصود بٹ نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے محمد ناصر حمید کی جرات مندانہ کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ لاہور چیمبر تاجروں کے مسائل میں کمی لانے کے لیے پرعزم اور اس مقصد کے لیے متعلقہ فورمز سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو بہترین کاروباری ماحول فراہم کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں لہذا انہیں ٹیکسوں کے دوہرے نظام، ٹیکسوں و ڈیوٹیوں کی زیادہ تعداد، کاروباری مقامات پر چھاپوں اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر تجارتی خسارے میں کمی ،برآمدات میں اضافے ، کاروباری لاگت میں کمی اور عالمی منڈی میں جگہ بنانے کے لیے بھی حکومت کو مسلسل تجاویز دے رہا ہے۔

مزید :

کامرس -