چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر رواں سال کام کا آغاز کیا جائے گا

چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر رواں سال کام کا آغاز کیا جائے گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر رواں سال کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اہم منصوبہ 125 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے خیبرپختونخوا اوروفاقی حکومت کے ssدرمیان گزشتہ سال فروری میں مفاہمت کی دستاویز پر اتفاق ہوگیاتھا جس کے تحت اس منصوبے کے 65 فیصداخراجات وفاقی جبکہ 35فیصد اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریں گی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بھی اس اہم منصوبہ کی توثیق کی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 86 ہزار بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے میں مدد ملے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں زراعت کو فرغ ملے گا جبکہ یہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مزید :

کامرس -