برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان اور چین میں معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہے‘راجہ عدیل

برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان اور چین میں معاہدوں پر دستخط خوش آئند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے چین کو کی انے وایل پاکستانی برآمدات میں اضافہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان 38مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دو طرفہ تجارتی پالیسی کے تحت کئے گئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں سے چن کو کی جانے والی سمندر غذا، چمڑے اور ماربل کی مصنوعات سمیت دیگر مختلف مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد حاصل ہوگی جس سے پاکستان کی چین کے ساتھ کی جانے والی دو طرفہ تجارت کے خسارے کو کم کیا جاسکے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئرن مارکیٹ شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل نے کہا کہ 325ملین ڈالرز کے 38معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں سے برآمدات بڑھیں گی۔
اور تجارتی خسارے کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہا کہ درآمدات میں اضافہ، برآمدات میں کمی سے بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے اور اس کو کنٹرول کرنے کیلئے نئے وزیر تجارت کی کاوشیں درست سمت قدم ہیں اور ان کی کوششوں سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -