کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں3گنا سے زیادہ بڑھنا تشویشناک ہے ‘ افتخار بشیر

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں3گنا سے زیادہ بڑھنا تشویشناک ہے ‘ افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے جاری کھاتے کا خسارہ رواں ماہ کے پہلے مہینے 2ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے ،نئے مالی سال کے آغاز جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نے ادائیگیوں کے توازن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں3گناسے زیادہ بڑھنا تشویشناک امر ہے ۔

درآمدات میں بے تحاشاہ اضافے کے سبب گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ12ارڈ ڈالر سے زائد خسارے کا سامنا کرنے کے بعد رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں خسارے کی مالیت گزشتہ مالی سال کے اوسط ماہانہ خسارے سے دگنی اور جولائی 2016کے مقابلے میں 3گناسے بھی زیادہ ہوچکی ہے اس لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے خاتمہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے خاتمہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں جن میں صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری اشیاء کی لاگت میں کمی ہوسکے کیونکہ مہنگی اشیاء کی باعث بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات تیزی سے گراوٹ کا شکار ہے۔جبکہ ہمسائیہ ممالک میں بجلی و گیس کی قیمتوں کی وجہ سے ان کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے فوری طور پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔

مزید :

کامرس -