2016.17کے دوران 3676میٹرک ٹن گندم کی برآمدات

2016.17کے دوران 3676میٹرک ٹن گندم کی برآمدات

  

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران گندم کی برآمدات کاحجم 3676میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17میں پاکستان نے گندم کی برآمدات سے مجموعی طورپر 9 لاکھ 67 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے گندم کی برآمدات کے حجم میں اضافے کی شرح 512.3فیصد ریکارڈ کی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2015-16میں پاکستان سے گندم کی برآمدات کا حجم 450میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے 1لاکھ 58ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مزید :

کامرس -