امریکا میں اجناس کے نرخوں میں ایک فیصد سے زیادہ کمی

امریکا میں اجناس کے نرخوں میں ایک فیصد سے زیادہ کمی

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں اجناس کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسمی صورتحال کے باعث پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل دسمبر کیلئے مکئی کے سودے 2.75 سینٹ کم ہوکر 3.63 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے دسمبر کیلئے سودے 4.50 سینٹ کم ہوکر 4.35 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔سویابین کے نومبر کیلئے سودے 1 سینٹ کم ہوکر 9.37 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

مزید :

کامرس -