انسداد مکھی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ، 21تا 26اگست جاری رہے گی، محکمہ زراعت

انسداد مکھی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ، 21تا 26اگست جاری رہے گی، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پھل کی مکھی پر قابوں پانے کے لئے محکمہ زراعت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور اب انسداد مکھی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اگست سے جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پھل کی مکھی کے انسداد کے لئے باغات کی صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ گرے ہوئے اور گلے سڑے پھلوں کو تلف کریں۔ جنسی پھندے پھل کی مکھی کی مانیٹرنگ کے لئے استعمال کریں۔ پھل کی مکھی کے پیوپوں کو تلف کرنے کے لئے چار سے پانچ دفعہ گوڈی کریں۔ پختہ چبوتروں پر مکھی سے متاثرہ پھل کو دھوپ میں آٹھ سے نو گھنٹے کے لئے ڈال دیں۔ اس سے پیوپے اور لاروے مر جائیں گے۔ پھل کی مکھی کے متبادل میزبان پودے جیسا کہ امرود کے باغات کے نزدیک کاشت کرنے سے اجتناب کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گرے ہوئے پھلوں کی تلفی پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کا موثر طریقہ ہے چونکہ مکھی اپنی افزائش نسل پھل کے اندر ہی رہ کر کرتی ہے اور بڑی ہوکر پھل سے زمین میں داخل ہو جاتی ہے اور پیوپے کی شکل میں زمین میں رہتی ہے۔ پھر خول اتار کر پروانے کی صورت میں زمین سے باہر آکر نر مادہ ملاپ کرتے ہیں۔ مادہ مکھی ملاپ کے بعد پھر پھل کے اندر انڈے دیتی ہے اور اپنی افزائش جاری رکھتی ہے۔

مزید :

کامرس -