سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس سی پی ایل کے پلے آف میں پہنچ گئی

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس سی پی ایل کے پلے آف میں پہنچ گئی

  

پورٹ آف سپین (نیٹ نیوز) کرس گیل اور ایون لیوس کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے پلے آف میں پہنچ گئی، پیٹریٹس نے جمیکا تلاواز کو ہرا کر پانچویں فتح حاصل کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سی پی ایل کے 20 ویں میچ میں سینٹ کٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گیل 71 اور لیوس 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، سنٹوکی، سمتھ اور ولیمز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جمیکا تلاواز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 171 رنز تک محدود رہی، گرفتھ 42، فلپس اور پاویل 31، 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، تبریز شمسی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -