پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ سیریز کا شیڈول تیار

پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ سیریز کا شیڈول تیار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا، دونوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، آخری دو ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظہبی میں شیڈول ہے۔ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا جب کہ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ26 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا بعدازاں اگلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہیں،پی سی بی نے شیڈول سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی